چنتامنی:21 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) راستہ کنارے یا خالی جگہوں پراور عوامی جگہوں پر جگہ جگہ کچرا اورکوڑا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی یہ وارننگ کمشنر ایم راجنا نے دی انہوں نے آج شہر کے ٹیپونگر ، چوڈاریڈی پالیہ شمشٹہلی وارڈوں میں ڈالے جارہے تارکول کی سڑکوں کا جائزہ لینے کے بعد آخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ان دنوں گھر گھر کچرا اکھٹا کرنے والی گاڑیاں اور صفائی کرمچاری صبح سویرے ہر شہر کے محلوں میں کچرا اکھٹا کرنے کے لئے پہنچ جاتی ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ کچرا انہیں کو سونپیں اورکسی بھی صورت میں ادھر اُدھر پھینکنے کی ہر گیز کوشش نہ کریں۔ کچرا ادھر اُدھر پھینکنے والوں پر 100 تا 500 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چنتامنی ٹاون کی مختلف دوکانوں میں چوری سے پلاسٹک بیگس وغیرہ فروخت کرنے اور اُس کے استعمال کرنے کی شکایت ملی ہے اس لئے ان دوکانداروں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ شہر میں پلاسٹک کوؤر یا بیگ استعمال کرنے والے دوکان مالک کے خلاف سخت سے کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا کیونکہ تجارتی مرکز چنتامنی کوریاست ہی میں پلاسٹک سے پاک شہر کا لقب دیا گیا ہے پچھلے دو سال قبل موجود کمشنر کو چنتامنی شہر کو پلاسٹک سے پاک کرنے پر اُس وقت کے وزیر اعلیٰ شہر کو پلاسٹک سے پاک شہر کا لقب دے کر اُس وقت کے کمشنر کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔لیکن پھر چند مہینوں سے پلاسٹک استعمال کرنے کی شکایتیں عام ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چنتامنی ٹاون میں مختلف دوکانوں والوں نے میونسپالٹی سے ٹریڈ لائسنس حاصل نہیں کیا ہے، کمشنر نے ان کو صرف 15دن کی مہلت دینے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ جن دوکان مالکوں نے آبھی تک ٹریڈ لائسنس نہیں بنائے ہیں وہ 15دنوں کے اندر بنوالیں اس کے بعد اگر کسی دوکان مالک کے پاس اگر ٹریڈ لائسنس نہیں رہا تو جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ سختی سے کارروائی بھی کی جائے گی ٹریڈ لائسنس کو اب آسان کردیا گیا ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجروں کو چاہئیے کہ وہ لائسنس حاصل کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریڈ لائسنس حاصل کئے بغیر دوکانوں کو کھولا گیا تو چھوٹی دکانوں پر 250روپئے جرمانہ اور بڑی دوکانوں پر 2ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ صدر ایم۔سجاتا ،نائب صدر سجاتا ہیلتھ آفیسر سی کے بابو ارتی اُما شنکر وغیرہ موجود تھے۔